اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے گزشتہ روز اپنے مظاہرے میں سعودی عرب کے شیعہ آبادی والےصوبے "الاحساء" میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اس واقعے کے خلاف بحرین میں "معامیر" اور "بنی جمرہ " سمیت مختلف علاقوں میں مظاہرے ہوئے ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے صوبے الاحساء میں ایام عزا کے دوران تین امام بارگاہوں میں حسینی عزاداروں پر دہشت گردانہ حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں سات افراد شہید اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲